4 جون، 2018، 7:50 PM

اردن کے وزیراعظم عہدے سے مستعفی ہوگئے

 اردن کے وزیراعظم عہدے سے مستعفی ہوگئے

اردن کے عوام کے شدید احتجاج کے بعد اردن کے وزیراعظم ہانی الملقی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن کے عوام کے شدید احتجاج کے بعد  اردن کے وزیراعظم ہانی الملقی  اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم ہانی الملقی نے شدید عوامی دباؤ کے پیش نظر اپنا استعفیٰ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کو اجلاس کے دوران پیش کیا جسے بادشاہ کی جانب سے فوری طور پر منظور کرلیا گیا ۔ اردن کے وزیراعظم کو قیمتوں میں اضافے اور ’ٹیکس ریفارم‘ پر شدید عوامی احتجاج اور تنقید کا سامنا تھا۔مستعفی وزیراعظم کی جگہ اردن کے وزیر تعلیم کو کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

News ID 1881195

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha